مکہ مکرمہ میں حج سیزن 1446 ہجری کے لیےعازمین کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے’سقیا الحجاج‘ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔
ادارہ ’سقیا الما‘ کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ضیوف الرحمان کو ڈیرھ کروڑ (1.5ملین) ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ سقیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کو حدود حرم’میقات‘ اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی بوتلوں کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پانی کی بوتلوں کی ترسیل کے لیے بھی نیٹ ورک مکمل ہے۔