ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور کے مذاقفی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے پر ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل، اسلام آباد کے اہم کھلاڑی اچانک لیگ چھوڑ گئے، وجہ کیا بنی؟
صدر مملکت پی ایس ایل کے فائنل میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس سے قبل 2 مرتبہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ چیمپیئن رہ چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کھیلے گئے ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے الیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی تھی۔