ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور کے مذاقفی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق 7 بج 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس سے قبل 2 مرتبہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ چیمپیئن رہ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کا فائنل آج کھیلا جائے گا، صدر مملکت کی میچ دیکھنے کے لیے لاہور آمد
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے 10 سیزنز میں 20 مرتبہ آمنا سامنا ہوچکا ہے جس میں لاہور قلندرز کو 11 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 مرتبہ کامیابی مل چکی ہے۔
اس سال پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے والی ٹیم 5 لاکھ ڈالرز (14 کروڑ روپے سے زائد) کا حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈارلز (ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد) کی انعامی رقم دی جائے گی۔
پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔