پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کے فائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سعودی شکیل صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فن ایلن 12، ریلے روسیو 22رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، حسن نواز نے 76 رنز کی اننگز کھیلی، اوشکا فرنالڈو 29، دینش چندیمل 22 رنز بناسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف نے 7 گیندوں پر 28 رنزہ کی شاندار اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 اور سکندر رضا اور رشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آج لاہور میں بارش کا بھی امکان ہے، ایسا ہونے کی صورت میں اگر میچ نہیں ہو سکا تو فائنل کے لیے متبادل دن بھی رکھا گیا ہے۔ آج میچ نہ ہونے کی صورت میں فائنل کل 26 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہاکہ ہم پریشر میچ میں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ وسیم جونیئر کو انجری ہوگئی ہے جس کے باعث ان کی جگہ خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، آج کے میچ کو بھی عام میچ کی طرح ہی کھیلیں گے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ ہماری ٹیم میں سب منجھے ہوئے اور تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، آج کے میچ کے لیے سکندر رضا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں سعود شکیل (کپتان)، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمال، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں ٹکرانے کو تیار، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
لاہور قلندرز اسکواڈ
لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شاہین آفریدی (کپتان)، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف ، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب اور آصف آفریدی شامل ہیں۔