پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا فائنل لاہور میں قذافی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جاری ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 202 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے کہ جارح مزاج بلے باز آصف علی زخمی ہوکر فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران آصف علی محمد نعیم سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے تھے، محمد اخلاق کو آصف علی کی جگہ متبادل کے طور پر لاہور قلندرز میں شامل کیا گیا ہے۔