پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن  نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے شاندار اختتام  پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ایس ایل 10 کے کامیاب انعقاد پر سب سے پہلے اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس میگا ایونٹ کی کامیابی پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ  کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک آرمی، ایئر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو پی ایس ایل 10 کے میچز کے دوران یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا، انہوں نے اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے اور تینوں فورسز کی بھرپور حوصلہ افزائی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف نوید اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے۔ پورے ٹورنامنٹ خصوصا فائنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور خوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 میں بننے والے دلچسپ ریکارڈز کونسے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا۔ پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے، پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی