شہباز شریف چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے دورہ برطانیہ پر لندن پہنچ گئے ہیں۔

لندن پہنچنے پر پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر معظم احمد خان اور برطانوی وزیرِ خارجہ کے خصوصی نمائندے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف اس کے علاوہ دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے سربراہانِ ممالک کی دعوت میں شرکت کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران لندن میں قائد ن لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp