پشاور: پیپلزپارٹی کا صوبے میں مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج، شیلنگ سے ایک شخص زخمی

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن کے خلاف پشاور میں احتجاج کیا ہے، اس دوران کچھ افراد نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی اور گیٹ کو توڑ دیا، اس دوران شیلنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں پشاور: سرکاری ملازمین پر آنسو گیس شیلنگ و لاٹھی چارج، احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ کیا ہے؟

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کی مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاج کے دوران کچھ افراد نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی، جبکہ اس موقع پر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مشتعل احتجاجی مظاہرین نے ریڈزون کا گیٹ توڑ دیا۔

احتجاجی مظاہرین نے اسمبلی چوک میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے لگائے کیمپ کو بھی آگ لگا دی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی آنسو گیس کے ذریعے شیلنگ کی۔

احتجاجی مظاہرین پر شیلنگ کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما نجم الدین خان کی طبیعت ناساز ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پُرامن جلسے کے دوران کچھ نقاب پوش افراد نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی، ایس ایس پی پشاور

دوسری جانب ایس ایس پی پشاور نے کہا ہے کہ پُرامن جلسے کے دوران کچھ نقاب پوش افراد نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ ریڈزون کی سیکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنانا ہے، نقاب پوش کون تھے، اور کس پارٹی سے تعلق تھا اس حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: کیا بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے قافلے میں شامل ہیں؟

انہوں نے کہاکہ ریڈزون کا گیٹ توڑا گیا ہے، اس حوالے سے انکوائری کی جائےگی، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے