28 مئی یومِ تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بدھ 28 مئی کو تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ برس پہلی مرتبہ یومِ تکبیر کو سالانہ عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ یومِ تکبیر پاکستان کے دفاعی تاریخ کا اہم دن ہے، جسے 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: 28 مئی کو یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

یہ دن اس قومی عزم و حوصلے کی علامت ہے جس کے تحت پاکستان نے عالمی دباؤ کے باوجود اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور ایٹمی طاقت بن کر دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا۔ حکومت اور عوام ہر سال اس دن کو قومی فخر کے طور پر مناتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp