قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اتریں گے، اور ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہماری ترجیح ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہم نے لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا ہے۔
سلمان علی آغا نے کہاکہ پاکستان کی جیت میں بابر اعظم، شاہین شاہ اور محمد رضوان کا ہمیشہ کردار رہا ہے، ہم بیک اپ تیار کرنے کے لیے نئے لڑکوں کو موقع دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے قبل نئے لڑکوں کو موقع دیا جارہا ہے کہ وہ خود کو منوا سکیں۔
قومی کپتان نے کہاکہ سفیان مقیم بہترین اسپنر ہے، ہم آگے ان کو ضرور موقع دیں گے، ٹیم کی سلیکشن میں میری رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔
سلمان علی آغا نے کہاکہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث ہمیں امپائرز پر ہی انحصار کرنا پڑےگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل 28 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کےلیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ ٹرافی کی رونمائی پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کی۔