ملک بھر کی طرع قلات میں 28 مئی کو یوم تکبیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یوم تکبیر کے مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے کی۔
ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی سمیت دیگر محکموں کے سربراہان، معززین، اقلیتی برادری، علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر: وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہونے پر پوری قوم کا سر فخر سے بُلند
قلات ریلی کا انعقاد ڈی سی کمپلیکس سے کیا گیا۔ ریلی دربار روڈ اور مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوا۔
ریلی کے شرکا سے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ملکی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔ آج ہی کے دن 1998کو ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان اسلامی ممالک کا پہلا اور دنیا کا 7واں ایٹمی ملک بن گیا۔
مقررین نے کہا ککہ ہم اپنے افواج پاکستان اور اپنے سائنس دانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی بدولت پورے دنیا میں ہمارا سر فخر سے بلند ہے، کوئی دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتا۔
ریلی کے موقع پر پولیس فورس اور لیویز فورس کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے تھے۔