پانی 24 کروڑ عوام کی لائف لائن، ترکیہ اور آذربائیجان جیسے دوست ہونا پاکستان کی خوش قسمتی ہے، وزیراعظم

بدھ 28 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان جیسے ممالک ہمارے دوست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟

آذربائیجان کے شہر لاچین میں ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہم کانفرنس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت میں جڑے ہیں اور تینوں بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی کانفرنس تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اپنایا، حالانکہ پاکستان نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

وزیراعظم نے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیشہ ورانہ انداز میں انتہائی قائدانہ کردار ادا کیا، ہم چاہتے ہیں کہ تمام مسائل کا بات چیت کے ذریعے حل ہو۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت ہمارا پانی روکنا چاہتا ہے لیکن یہ کبھی نہیں ہوگا۔ پانی ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہو۔ کانفرنس سے ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے بھی خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp