قربانی کی کھالیں: سندھ میں ضابطہ اخلاق جاری

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت  سندھ نے عیدالاضحیٰ پر قربانی  کی  کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

کھالیں جمع کرنے کے لیے متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت لینے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟

کمشنر اور ڈی سی رجسٹرڈ فلاحی اداروں،مدارس اور خیراتی اداروں کو اجازت نامہ دیں گے،  کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کیلیے کیمپ  اور بینر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمارتوں پر جھنڈے اور لاؤ ڈ اسپیکرکے ذریعے اعلانات کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ کھالیں جمع کرانے کے دوران ساتھ رکھنا لازم ہوگا، اسلحہ رکھنے سے متعلق تمام اجازت نامے 10 سے 12ذی الحج تک معطل کردیے گئے ہیں۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ بھی دائو پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟