بھارتی پنجاب میں سکھوں کی زمینوں پر جبری قبضہ، سکھ رہنما نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پنجاب کے سکھ رہنما سکھبیر سنگھ بادل نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر پنجاب میں زمینوں پر جبری قبضے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مذہبی جماعت شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے پنجاب میں ترقی کے نام پر لدھیانہ سے ملحقہ 30 سے ​​زیادہ دیہاتوں کی 24ہزار ایکڑ زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کے مودی حکومت کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فالس فلیگ کے لیے بھارتی پنجاب کی زمین استعمال کرنے پر سکھ برہم،مودی کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان

سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ کہ مودی حکومت کی جانب سے زمین کو ’زبردستی‘ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے یہ اقدام واپس نہ لیا تو وہ ملک گیر احتجاج شروع کردیں گے۔

دوسری طرف پنجاب کے دیہی ترقیات اور پنچایتوں کے وزیر ترون پریت سنگھ سونڈ نے سکھبیر سنگھ بادل پر حقائق کو غلط طریقے سے پیش کر کے لوگوں کو بیوقوف بنانے کا الزام لگایا اور ان کے زمینوں پر زبردستی قبضے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ

سکھبیر سنگھ بادل نے گریٹر لدھیانہ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ایل اے ڈی اے) کے دفتر کے باہر ایک بڑے دھرنے کی قیادت کی، سکھبیر سنگھ بادل فیروز پور کے سابق نائب وزیر اعلیٰ بھی ہیں، انہوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوسری ریاستوں کے باشندوں کو زمین کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟