سوشل میڈیا پر شور، نابینا قاری کو چوری ہونے والا فون واپس مل گیا

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا کی طاقت کا اندازہ ہر کچھ عرصے بعد ہوتا ہے لیکن حال ہی میں ایک ایسا ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا ہے جس نے اس تاثر کو مزید تقویت دی ہے کہ سوشل میڈیا کتنی اہمیت رکھتا ہے۔

بصارت سے محروم مؤذن سےموبائل لوٹنے والے شخص نے بائیک رائڈر کے ذریعے قاری امجد کا موبائل جامعہ دار الہدیٰ گلستان جوہر کراچی بھجوا دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد چور اتنا گھبرا گیا کہ اس نے قاری امجد کا موبائل واپس بھجوا دیا۔

صحافی فیض اللہ خان  نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئیٹر پر بائیک رائیڈر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ قاری امجد کو موبائل دینے آئے ہیں۔

بائیک رائیڈر شہاب خان کا کہنا ہے کہ حسن لیاقت نامی شخص نے رائیڈ بُک کی اور کہا کہ دار الہدی جا کر امجد صاحب کو یہ موبائل دے دیں۔

واضح رہے کہ کراچی کی ایک مسجد میں دھوکے سے نابینا نعت خواں کو لوٹ لیا گیا تھا، چور نعت ریکارڈ کر کے وائرل کرنے کے بہانے نابینا مؤذن سے موبائل اور رقم لے اڑا تھا۔ جس پر نابینا قاری کا موقف بھی سامنے آیا تھا کہ اس شخص نے نعت سنانے کا کہا اور میرا موبائل فون لے کر چلا گیا۔

متاثرہ مؤذن نے بتایا تھا’ نا معلوم شخص 1 لاکھ سے زائد مالیت کا فون لے کرفرار ہو گیا اور موبائل فون میں موجود اکاؤنٹ کی ایپ سے 35 ہزار روپے بھی نکال لیے جو میں نے عمرے کے لیے جمع کیے تھے‘۔

مسجد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کی ریکارڈنگ محفوظ ہو گئی تھی، جس میں ملزم کو مسجد میں آتے، نابینا مؤذن سے نعت سنتےاور موبائل لے کر فرار ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر چور کی تصویر اور واردات کی ویڈیو گردش کرنے لگی۔  لوگوں نے مطالبہ کیا کہ غریب اور لاچار نابینا موذن کو انصاف دلائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟