آئی او ایم ای ڈی کا قیام ثالثی و سفارتکاری کے نئے دور کی علامت ہے، اسحاق ڈار

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصور کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردارہے، آئی اوایم ای ڈی کے قیام سے متعلق کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے،آئی او ایم ای ڈی کا قیام ثالثی و سفارتکاری کے نئے دور کی علامت ہے۔

ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ای ڈی) کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈارنے پاکستان کی جانب سے کنونشن پردستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر غیرقانونی قبضے علاقائی اورعالمی امن کے لیےخطرہ بن گئے ہیں، مقبوضہ کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات حل کرنا ہوں گے، مکالمہ،انصاف اور عدل  و مساوات کے لیےغیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

 آئی اوایم ای ڈی کے قیام سے متعلق کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے کہا کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصورکوحقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے، ہانگ کانگ سپرکنیکٹر اور سپر ویلیو ایڈر کے طور پر مشرق کو مغرب سے ملانے والا ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی اوایم ای ڈی کے قیام کی تقریب عالمی ثالثی اورسفارت کاری کے دائرے میں نئے دور کے آغاز کی علامت ہے، تجارتی اور سرمایہ کاری تنازعات کے حل اور بہترعدالتی کارکردگی کے لیے ثالثی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ہمارے مشرقی ہمسایہ ملک علاقائی اورعالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، مشرقی ہمسائے کی جانب سے بلاجواز فوجی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘