پاک انڈیا کشیدگی، بھارت امریکی صدر کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے حالیہ بیانات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کردار کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کا اعتراف

کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا، ٹرمپ کی ثالثی دراصل ثالثی ہے ہی نہیں، امریکی صدر نے صرف پیغامات اور بات چیت کا کردار ادا کیا۔

ششی تھرور نے اس بات کا  اعترا ف کیا ’ہم نے امریکا کو کئی فون کالز تو ضرور کیں، مگر یہ ثالثی نہیں تھی، ٹرمپ میں صدر کے اوصاف نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی رہنما مسلسل واویلا کر رہے ہیں کہ  ’ہم نے کبھی امریکا اور ٹرمپ کو ثالث کے طور پر نہیں تسلیم کیا۔‘ تاہم ذرائع کے مطابق معرکہ حق کے دوران بھارت نے اپنی بے بسی چھپانے کے لیے امریکا سے سیزفائر کی مدد مانگی تھی۔

درحقیقت بھارت نے ہی امریکا کو ثالثی کے کردار کی  درخواست کی تھی‘

بھارت یہ دعویٰ کرتا ہے کہ امریکی صدر  ثالثی کے دعوے دار نہیں ہو سکتے، دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے اپوزیشن رہنما ششی تھرور کا بیان منافقت پر مبنی ہے، درحقیقت بھارت نے ہی امریکا کو ثالثی کے کردار کی  درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی، پاکستان نے مودی کی ہرزہ سرائی کو مسترد کردیا

دفاعی ماہرین کے مطابق بی جے پی  ششی تھرور کی اہلیہ کے قتل کیس کو بطور بلیک میلنگ استعمال کر رہی ہے، مودی سرکار کی ایما پر ششی تھرور عالمی سطح پر مخصوص بیانیہ بنا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ