2025 کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کون سا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ہفتہ 31 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2025 کی پہلی سہ ماہی میں ایپل کا آئی فون 16 دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پچھلے 2 برسوں میں ایپل کا بنیادی ماڈل سب سے آگے آیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی آئی فون کے بعد اسمارٹ فونز اور یورپی یونین پر بھی اضافی ٹیکس کی دھمکی

یہ کامیابی ایپل کے لیے خوش آئند ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسے چین جیسے اہم بازار میں مشکلات کا سامنا ہے، جہاں حکومت کی سبسڈی کے باعث سستے فونز زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔

مارچ 2025 کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 اسمارٹ فونز میں ایپل کے 4 ماڈلز شامل تھے، جن میں آئی فون 16، 16 پرو، 16 پرو میکس، اور آئی فون 15 شامل ہیں۔

دوسری جانب سام سنگ نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی۔ اس کا گلیکسی A16 5G پانچویں نمبر پر رہا، اور سام سنگ کے بھی کل چار ماڈلز اس فہرست میں آئے۔

اگرچہ ایپل کی کل آمدنی اس سہ ماہی میں 69.14 ارب ڈالر رہی، جو اندازوں سے کم تھی، لیکن آئی فون 16 کی مضبوط فروخت کمپنی کے لیے امید کی کرن بنی۔

نئے متعارف کردہ ’آئی فون 16e ‘نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، جو کہ نسبتاً سستا ماڈل، اور فروخت کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر رہا، جو کہ سابقہ سستے ماڈل آئی فون SE سے بہتر ہے۔

تاہم ایپل کو اب بھی کئی چیلنجز درپیش ہیں، جیسے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی، اور مصنوعی ذہانت پر مبنی Apple Intelligence فیچرز سے وابستہ صارفین کی بلند توقعات وغیرہ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ آئی فون 16 کی فروخت حوصلہ افزا ہے، لیکن ایپل کو مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے نئی جدت اور خصوصیات پر مزید توجہ دینی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل