بڑی جیت: اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہفتہ 31 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم نے ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیت کر بین الاقوامی ایونٹ اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم نے فائنل کے 5 ویں راؤنڈ میں 86.40 میٹرز کی جیولین تھرو کرکے فائنل اپنے نام کیا۔

جنوبی کوریا میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شب کے فائنل میچ میں جیولین تھرو میں پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے حصہ لیا جبکہ کل 12 کھلاڑی شامل تھے۔

پہلا راؤنڈ

پہلا راؤنڈ مکمل ہونے تک ارشد ندیم کا 12 کھلاڑیوں میں چھٹا جبکہ یاسر سلطان کا نواں نمبر تھا۔ اس راؤنڈ میں ارشد ندیم ندیم نے 75.39 جبکہ

یاسر سلطان نے 70.53 میٹر کی تھرو کی۔ پہلے راؤنڈ میں انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو ضائع ہوگئی۔

دوسرا راؤنڈ

دوسرے راؤنڈ کے آغاز میں یاسر سلطان نے کارکردگی مین بہتری لاتے ہوئے 75.39 میٹر جبکہ ارشد ندیم نے 76.80 میٹر کی تھرو کی۔ ایران کے علی فتح کے ساتھ ساتھ انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو اس راؤنڈ میں بھی ضائع ہوگئی۔

تیسرا راؤنڈ

ارشد ندیم نے تیسرے راؤنڈ میں 85.57 میٹرز کی تھرو کرکے تینوں راؤنڈز میں پہلے نمبر پر آگئے۔

چوتھا راؤنڈ

چوتھے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 83.99 میٹرز کی تھرو پھینکی۔

پانچواں راؤنڈ

پانچواں راؤنڈ میں ارشد ندیم نے فائنل کی سب سے لمبی تھرو 86.40 میٹرز کی پھینکی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس میچ میں انڈیا کے سچن یادو نے دوسری لمبی تھرو 85 میٹرز کی پھینکی۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم اور یاسر سلطان

واضح رہے کہ اس سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 86.34 نے جبکہ یاسر سلطان نے 76.07  میٹرز کی تھرو کرکے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

اس ایونٹ کے موقع پر میاں چنوں میں اہل علاقہ بڑی تعداد میں ارشد ندیم کے گھر جمع ہوئے اور دعاؤں کے ساتھ ٹی وی پر براہ راست ارشد ندیم کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دیکھا۔ ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شب کا ٹائٹل اپنے نام کرنے پر اہل علاقہ نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے جشن منایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟