اس شدید گرمی میں قربانی کا جانور کون سی تاریخ سے خریدیں؟

ہفتہ 31 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر قائد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم ہے، جس کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں، لیکن اس موسم میں سب سے بڑا مسلئہ یہ ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کب کی جائے یا جو خریدے جا چکے انکی حفاظت کیسے کی جائے؟

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟

ڈیری ایبڈ فارمنگ ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر احمد گجر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں موسم شدید گرم ہے اور ساتھ ہی عید الاضحی کی بھی آمد ہے، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے شہری جانور خرید رہے ہیں لیکن اکثریت کے پاس جانوروں کے رکھنے کا مناسب انتظام بھی موجود نہیں۔

جانور کو ہوادار مقام پر رکھا جائے

شاکر احمد گجر کا کہنا ہے کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ جانور کو ہوادار مقام پر رکھا جائے۔

گائے کے حوالے سے انکا کہنا ہے کہ وہ ایک نازک جانور ہے اسے خاص توجہ کی ضرورت ہے، ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ رہا ہے ایسی صورت میں پنکھے لگائیں جائیں اور وقتاً فوقتاً پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔

منہ اور کھر کی بیماری

شاکر احمد گجر کا کہنا ہے کہ جانوروں کے منہ سے رال ٹپکنے اور کھر زخمی ہونے کی ایک شکایت موصول ہو رہی ہے، انکا کہنا ہے کہ اگر جانور کو یہ بیماریاں ہیں تو جانور کا منہ چیک کیا جائے، ساتھ ہی اسکو چلایا جائے۔ اگر اس کا منہ چھیلا ہوا نہیں یا زبان پر چھالے نہیں ہیں اور وہ چلنے میں بھی ٹھیک ہے تو جانور تندرست ہے ورنہ جانور بیمار ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ گرمی اس وقت بڑھتی جا رہی ہے، ان کی معلومات کے مطابق 2 جون کے بعد اس میں بہتری کا امکان ہے، تو کوشش یہ کی جائے کہ 2 جون کے بعد ہی جانور خریدیں تا کہ ان کا خیال رکھنا آسان ہو اور جانور کو بیماری سے بچایا جا سکے، تاہم جو لوگ جانور خرید چکے وہ خاص احتیاط کریں۔

شدید گرمی کا خطرہ ٹل چکا

ماہر موسمیات جاوید میمن کا کہنا ہے کہ 3 جون تک کراچی میں موسم گرم رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ سائیکلون کے باعث جس شدید گرمی کا خطرہ تھا وہ ٹل چکا ہے۔ بحیرہ عرب میں ایسا کوئی سسٹم تاحال نظر آیا ہے کہ جس سے ہم یہ اندازہ لگا سکیں کہ آنے والے دنوں میں ہیٹ ویوو یا شدید گرمی پڑے گی۔

درجہ حرارت کہاں تک جا سکتا ہے؟

جاوید میمن کا کہنا تھا کہ 3 جون تک کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریٹ تک جا سکتا ہے اور کچھ علاقوں میں 42 ڈگری تک بھی جا سکتا ہے۔ اس وقت پاکستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم ایکٹوو ہے، اسے آفیشل ہیٹ ویوو تو نہیں کہا گیا۔ لیکن صورت حال ہیٹ ویو جیسے ہی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟