وفاقی حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دے دیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں اب ”فتنہ الہندوستان“ کے نام سے جانی جائیں گی اور ان تنظیموں کے خلاف اسی پیرائے میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بریکنگ
حکومت پاکستان نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی
یہ نام ان دہشت گرد تنظیموں اور انکے سرپرست ہندوستان کے اصل… pic.twitter.com/KV5s2ABkEn
— Aamir Ilyas Rana (@RanaAamirilyas) May 31, 2025
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نام دہشتگردتنظیموں کےاصل عزائم اجاگر کرتا ہے، یہ نام ان تنظیموں کے اصل نظریات، عزائم اور پاکستان مخالف ایجنڈے کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔