لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے، نواز شریف

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ملک کی تعمیر کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی پارٹی نے ملک کا جو حال کیا تھا کہ اب ہم بتدریج بہتر بنا رہے ہیں، سب کچھ استحکام کی طرف لوٹ رہا ہے، معیشت اور ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں، لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: جنگ کے بعد نواز شریف جاتی عمرہ میں کیا کر رہے ہیں؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی تعمیر میں جو کردار مسلم لیگ ن کا ہے وہ شاید کسی اور پارٹی کا ہو۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا کردار صرف موٹر ویز، معیشت، ڈیمز اور بجلی کے پلانٹس تک نہیں ہیں حالانکہ ہمارے زمانے میں 4 سال روپیہ مستحکم رہا ہے، مسلم لیگ ن کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 طیارہ پاکستان میں بنایا۔ مسلم لیگ ن نے ہی پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔

یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر پر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے قوم کو مبارکباد اور پیغامات

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ملک کے ہر شعبے میں کردار ہے، ہمیں اللہ کا من حیث القوم شکر ادا کرنا چاہیے اور قوم بتانا چاہیے کہ ملک کے لیے کس نے کیا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ