منیب بٹ کا اونٹ کیسے بھاگا؟ اداکار نے سوشل میڈیا پر بچوں کی شکایت لگادی

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار منیب بٹ کا قربانی کے لیے خریدا گیا اونٹ اچانک رسی تڑوا کر بھاگ نکلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنگ برنگی اشیا سے سجا اونٹ ایک گلی میں بھاگ رہا ہے جبکہ آس پاس موجود نوجوان اور بچے اس سے خوفزدہ ہو کر دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی ویڈیو کو اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بہن ایمن خان اور بہنوئی منیب بٹ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’آپ کا اونٹ وائرل ہوگیا ہے‘۔

منیب بٹ نے اس پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ یہ واقعہ ایک دن قبل پیش آیا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ  سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلا کہ چند بچوں نے اونٹ کو پتھر مارے جس کے باعث وہ ڈر گیا اور رسی توڑ کر بھاگ ہوگیا۔

اداکار نے والدین سے اپیل بھی کی کہ اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا