قائمہ کمیٹی کا کرپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار، اہم سوالات اٹھا دیے

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کرپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھا دیے۔

چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا، جس میں ایل ڈی آئی لائسنس کی تجدید سے متعلق سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کرپٹو کونسل کا شاندار کارنامہ، مختصر وقت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

سیکریٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سارے ایل ڈی آئی کے کیسز پی ٹی اے کو واپس بھیج دیے گئے تھے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ایل ڈی آئی کیسز کی سماعتیں مکمل ہوگئی ہیں، اور چند ہفتوں میں فیصلہ ہو جائےگا۔

سیکریٹری آئی ٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اگست 2025 تک نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان فائنل ہو جائےگا، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ایک ریگولیٹری باڈی ہے، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن ماسٹر پلان کی منظوری دے گا۔

اس موقع پر جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال اٹھایا کہ کیا ایسا کرنا صوبوں کے اختیارات میں مداخلت نہیں ہوگی، جس کے جواب میں سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بتایا کہ صوبے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن میں شامل ہوں گے۔

کرپٹو کونسل پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری آئی ٹی نے کہاکہ وزیر خزانہ نیشنل کرپٹو کونسل کے چیئرمین ہیں، اور میں بطور سیکریٹری آئی ٹی اس کا ممبر ہوں، پاکستان کرپٹو کونسل ایک ایڈوائزری باڈی ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ کیا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر کونسل کی تشکیل کی گئی ہے؟ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا جائے کہ کیا کرپٹو کونسل کے پیچھے کوئی قانون ہے؟

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ ڈیجیٹل اثاثوں پر پارلیمنٹ میں بل لایا، جس کے لیے میں نے 3 ماہ تک محنت کی، لیکن میرے بل کو ختم کرتے ہوئے حکومت خود ہی کونسل لے آئی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے سوال اٹھایا کہ کرپٹو تو آئی ٹی کا مینڈیٹ ہے، بتایا جائے کہ کیا وزیراعظم کے ایگزیکٹو آرڈر سے کوئی کونسل تشکیل پا سکتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی پہلی کرپٹو کونسل اور  اے آئی ٹول کا مستقبل کیا ہے؟

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ اگر کرپٹو میں کوئی بڑا فراڈ یا دھوکا ہو جائے تو اس کی ذمہ داری کون اٹھائےگا؟ اور اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟