جمائما نے پاکستان کی حسین یادوں کو فلم میں سمو دیا

اتوار 22 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے پاکستان کی حسین یادوں اور مشاہدے کو فلم میں سمو دیا ہے۔

لندن میں جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جمائما نے کہا کہ سیاست سے واسطہ نہیں، سیاسی سرگرمیوں اور بحث سے بھی خود کو دور کرلیا ہے۔

جمائما نے پاکستان میں گزارے 10 برس کی یادوں کے حوالے سے جذباتی گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ فلم ’واٹ لوو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘رومینٹک کامیڈی ڈرامہ ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹیلی فلم کی ہدایت کاری شیکھر کپور نے کی ہے۔

فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمیٰ، ایما تھامسن، سجل علی، اولیور کرس، عاصم چوہدری اور جیف مرزا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp