ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ، جنوبی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں موسم بدستور گرم رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں خصوصاً سکھر، نوابشاہ، جیکب آباد، حیدرآباد اور روہڑی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے فضا مزید مکدر ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار کی نااہلی بے نقاب: 36 لاکھ بھارتی سیلاب سے متاثر، 34 افراد جاں بحق

بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، پاکپتن، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔

قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ طوفان اور شدید بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے دوران کمزور عمارتوں، درختوں اور بل بورڈز کے قریب نہ جائیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی فتح درکار

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘