’یہ پہلگام میں نشانہ بننے والوں کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں یا گانا گانے؟‘، پارلیمانی وفود کی حرکتوں پر بھارت میں غصہ

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے 45 پارلیمانی اراکین پر مشتمل 7 وفود ان دنوں دنیا کے 32 ممالک کے دوروں پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران بھارتی وفد نے پہلگام حملے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنا تھا۔

بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے اس وفد پر بھارتی صارفین ہی تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کیونکہ وفد میں شامل خاتون اپنے دورے کے دوران گانا گاتی نظر آ رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلگام میں 26 لوگ جان سے گئے اور چار حملہ آوروں میں سے ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ لیکن جس وفد کو دہشتگردی پر بھارتی موقف اجاگر کرنے بیرون ملک بھیجا گیا وہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، گانے گا رہے ہیں پارٹی کر رہے ہیں۔

پنکج نامی صارف نے لکھا کہ دہشت گرد ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے اور بھارتی وفد سرکاری خرچ پر سیر سپاٹے کر رہا ہے اور گانے گا رہا ہے۔ یہ بے حسی اور شرمناک حرکت ہے۔

 ایک صارف نے سوال کیا کہ انڈیا وفد نے دنیا کو پہلگام کے بارے یہ بریفنگ دی ہے۔

ایک بھارتی صارف نے بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کا مذاق بنا دیا ہے۔

ڈاکٹر میتا نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے یہ وفد سیر سپاٹوں کے لیے آیا ہوا ہے نا کہ کسی سفارتی نمائندگی پر۔

کرشنا نامی صارف کا کہنا تھا کہ ہم دوسروں سے یہ کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں سنجیدگی سے لیں گے، جبکہ ہم خود ایسی چالوں کا سہارا لیتے ہیں؟

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ تو پارٹی ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟