اپنا وزن کیسے کم کیا؟ بلاول بھٹو نے سب کچھ بتادیا

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وزن میں نمایاں کمی ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی جس پر انہوں نے اس کی وجہ بھی بیان کر دی۔

بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وزن کم کرنے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کریں، ورزش کرنا اور جم جانا شروع کر دیں۔

ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اوزیمپک استعمال کر رہے ہیں، یہ وہ دوا ہے جو عموماً ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے۔

حمزہ طاہر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا چہرہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اب جو کچھ بلاول بھٹو نے وزن کم کرنے کے لیے بتایا ہے اس پر عمل بھی کریں۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو یکدم کرن جوہر کے جیسے دکھائی دینے لگے ہیں۔ وزن کی کمی اگر انسان کو اچانک 80 سال کا بزرگ بنا دیتی ہے تو پھر زیادہ وزن ہی ٹھیک ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ وزن اگر غیر فطری مصنوعی طریقے سے کم کیا جائے گا تو یہی ہوگا۔ ورزش اور کھانے پینے پر کنٹرول سے یہ حالت نہیں ہوتی۔ یہ جب ہی ہوتی ہے جب غیر مصنوعی طریقے استعمال کیے جائیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کے وزن میں کمی پر بات کی گئی ہو اس سے قبل جنوری 2025 میں سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کے موقع پر بھی جب بلاول بھٹو منظر عام پر آئے تو ان کی جسمانی تبدیلی فوری طور پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

ایک خصوصی تقریب کے موقع پر جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیٹن دیا گیا، صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنی روزمرہ کی زندگی اور غذا میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے چینی اور کاربوہائیڈریٹس چھوڑ دیے ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ