پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈز توڑ دیے، کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچ گئی

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروبار کےآغاز پر ہی بلند ترین سطح قائم کردی، اسٹاک مارکیٹ میں تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، ایک لاکھ20ہزار 954پوائنٹس سےہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کا آغاز، مارکیٹ کا آغاز 503پوائنٹس اضافے سےہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی پارلیمانی وفد کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات،بھارت کیخلاف پاکستان کا مقدمہ پیش کر دیا

اس سےقبل اسٹاک مارکیٹ نے1لاکھ2ہزار796پوائنٹس کا ریکارڈ بنایاتھا۔

ماہر اسٹاک مارکیٹ شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ مسلسل بہترین معاشی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ہونے جا رہا ہے صوبوں کے وزراء اعلی اس میں شرکت کریں گے اجلاس میں مائکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جو مثبت پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اسٹاکس کے اندر بھی ہمیں بہتری دکھائی دے رہی ہے، پاکستان کے معاشی اعشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، اس بات کی نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ دنیا بھر سے اس بات کی ستائش ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق کی تاریخی فتح کے بعد ادارہ جاتی اصلاحات تیز، پاکستان کو مستحکم معیشت بنائیں گے، وزیراعظم

شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ مالیاتی ادارے پاکستان کے تعاون کے لیے تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نشاط ملز نے ای وی گاڑیاں بنانے میں اپنا قدم رکھ دیا ہے آنے والے دنوں میں یہ گاڑی لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

شہریار بٹ کے مطابق معاشی اعشاریوں کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آنے والے دنوں میں ہمیں اسٹاک مارکیٹ مزید بہتر انداز میں کارکردگی دکھاتے نظر آرہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp