بھارت ہر فورم پر شکست کے بعد جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کر رہا ہے، عطا اللہ تارڑ

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہر بین الاقوامی فورم پر شکست کا سامنا ہے، اسی لیے وہ اب جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کا سہارا لے رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ذمہ داری کے ساتھ جواب دیا، اور ہر سطح پر دشمن کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف انتہائی مؤثر انداز میں پیش کیا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں خارجہ ٹیم نے عالمی برادری تک حقائق پہنچانے کے لیے جانفشانی سے کام کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی سازش کا نعرہ لگانے والے آج امریکا میں پاکستان کے خلاف نعرے لگوا رہے ہیں، عطاءاللہ تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا، اینکرز، صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز نے بیانیے کی جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور حقائق پر مبنی صحافت کی، جس پر وہ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا میڈیا ایک مخصوص ریاستی ایجنڈے کے تحت فیک نیوز، جعلی وڈیوز اور سنسنی خیزی کے ذریعے جھوٹ کا طوفان برپا کر رہا ہے، مگر وہ دنیا کو گمراہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ موجودہ کشیدہ حالات میں پوری پاکستانی قوم نے مثالی اتحاد، استقامت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جبکہ ’آپریشن بنیان مرصوص‘ اور ’معرکہ حق‘ کو عسکری اور سفارتی کامیابی کی ایک تابناک مثال کے طور پر تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران بھارتی دہشتگردی کے ویڈیو شواہد بھی میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ ان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مکتی باہنی کی حمایت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ بھارتی وزراء کی پاکستان مخالف تقاریر کے کلپ شامل کیے گئے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت بھی ویڈیو میں پیش کیے گئے۔

مزید پڑھیں: لندن میں بدتمیزی کرنے والے اب معافیاں مانگ رہے ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ بھارت کی ریاستی پالیسی دہشتگردی پر مبنی ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا جیسے ممالک تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا، جو پاکستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کی نگرانی کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’فتنۂ ہند‘ بلوچستان میں دہشتگرد گروہوں کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے، مگر افواجِ پاکستان دشمن کے ہر ہتھکنڈے کا مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے بےنقاب ہو چکا ہے اور پاکستان کا پرامن و اصولی مؤقف ہر عالمی فورم پر سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟