’ 2025 سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمایاں تر کردار سال‘

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان 2025 میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا۔

پاکستان 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا، جو طالبان سے وابستہ افراد، گروہوں، اداروں اور تنظیموں پر اثاثے منجمد کرنے، سفر پر پابندی لگانے اور اسلحہ کی پابندی عائد کرنے کی ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے صدر سے ملاقات، بھارتی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار

سفارتی ذرائع کے مطابق1988  طالبان پابندیوں کی کمیٹی کا مقصد افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کو لاحق خطرات کا تدارک ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق گیانا اور روس 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کے نائب صدور ہوں گے۔ پاکستان 15 رکنی سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کا نائب صدر بھی ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ذیلی کمیٹیوں کے صدور کی فہرست کے مطابق ڈنمارک 1267 داعش اور القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کا صدر ہوگا۔ جبکہ روس اور سیرا لیون نائب صدور ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق الجزائر 1373 انسدادِ دہشتگردی کمیٹی کی صدارت کرے گا،  پاکستان، فرانس اور روس 1373 انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کے نائب صدور ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان 2 غیر رسمی ورکنگ گروپوں کا شریک صدر بھی ہوگا۔ ان غیر رسمی ورکنگ گروپوں میں دستاویزی اور دیگر طریقہ کار سے متعلق سوالات کا گروپ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طارق فاطمی کی روس میں مزید اہم ملاقاتیں، بھارتی شرانگیزیوں پر پاکستان کا کیس احسن طور پر پیش

سفارتی ذرائع کے مطابق دوسرا گروپ عمومی سلامتی کونسل پابندیوں کے امور سے متعلق ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان 2025 و 2026 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے۔ سلامتی کونسل کی تمام پابندیوں سے متعلق کمیٹیاں 15 رکنی ہوتی ہیں، اور ان کے فیصلے اتفاقِ رائے سے کیے جاتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت بھی 2022 میں انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کا صدر رہ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ