یوم عرفہ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، نائب گورنر مکہ

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ ریجن کے نائب امیر اور مستقل حج و عمرہ کمیٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل نے 1.67 ملین عازمین  کی مکمل خیر و عافیت کے ساتھ یوم عرفہ مکمل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

جمعرات کو میدان عرفات سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ سعود بن مشعل نے عازمین  کی بہ سہولت نقل و حرکت اور پرسکون روحانی ماحول کا کریڈٹ مملکت سعودی عرب کے مربوط نظام اور قیادت کی محتاط منصوبہ بندی کے نام کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم دن حجاج عرفات میں عقیدت و احترام کے ساتھ جمع ہوتے ہیں۔ انہیں مکہ اور منیٰ سے ریکارڈ وقت میں شاندار منصوبہ بندی کے تحت عرفات پہنچایا گیا، اس اثنا میں  اللہ کے فضل سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا نہ ہی کسی کو خرابی صحت کا مسئلہ پیش آیا۔‘

یہ بھی پڑھیے ’ہر قسم کی مصیبت اللہ ہی دور کرسکتا ہے‘، خطبہ حج میں فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا

شہزادہ سعود نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے  اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے وسیع پیمانے پر انتظام کیا اور انسانی وسائل کو متحرک کیا۔انہوں نے سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی تعریف بھی کی جنہوں نے تمام آپریشنل منصوبوں کی نگرانی کی۔

یہ بھی پڑھیے یوم ترویہ، عازمین کے لیے 9 لاکھ 80 ہزار کیوبک میٹر سے زائد پانی نکالا گیا

شہزادہ سعود نے کہا کہ اللہ کی طرف سے ہمیں اس کے مقدس مقامات کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہے، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہمیں پوری خلوص نیت کے ساتھ نبھانا چاہیے۔انہوں نے تمام عازمین حج سے کہا کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مملکت کا مثبت امیج پیش کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز، رضاکاروں اور سروس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان پر فخر کا اظہار کیا اور توقع کی کہ وہ اپنے عظیم مشن کو جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp