بھارت کا پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو

ہفتہ 7 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی پارلیمانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور 240 ملین (24 کروڑ) لوگوں کو پانی سے محروم کرنا ایک کھلی جارحیت اور ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کو پاک بھارت جامع مذاکرات میں کردار ادا کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

سندھ

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی دھمکی آمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت پوری دنیا کو، حتیٰ کہ اپنے لوگوں کو بھی، جھوٹ بول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، کیونکہ بھارتی نیول افسر کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا۔

بلاول نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے مار گرائے، لیکن بھارت نے اس بات کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے ہمارے خلاف جوہری میزائل استعمال کرکے نیوکلیئر جنگ کا خطرہ کھڑا کردیا، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائیہ کے نشانے پر بھارت کے 20 طیارے تھے، مگر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لیا۔ بلاول نے واضح کیا کہ اس آپریشن میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ متاثر نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کشیدگی کے دوران پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل