پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار حانیہ عامر نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کی اور منیٰ کیمپ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ احرام عبایا میں اپنی دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کی دوستوں نے “چاند مبارک” کہتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی ۔
تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی صارفین نے حانیہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے اس قدم کو سراہا۔ تاہم، کچھ افراد نے ان کی تصاویر پر تنقید بھی کی، خاص طور پر ان کے احرام پہننے کے انداز اور تصاویر میں پوز دینے پر۔
ایک صارف نے لکھا’وہ اپنے پیسے حج پر خرچ کر رہی ہیں، کنسرٹ پر نہیں، یہ قابلِ تعریف ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں:یشما گل کی ہانیہ عامر کو شادی کی پیشکش، اداکارہ کا جواب بھی سامنے آگیا
جبکہ ایک اور نے کہا’منیٰ میں وکٹری سائن بنانا مناسب نہیں‘۔
کسی نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ ’احرام اس طرح نہیں پہنا جاتا، بال کھلے نہیں ہونے چاہئیں‘۔
ہانیہ عامر کی یہ تصاویر ان کے مداحوں کے لیے ایک روحانی لمحہ تھیں، جبکہ کچھ افراد نے انہیں اسلامی روایات کے مطابق نہ سمجھا۔ تاہم، ان کی حج کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔