رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی

اتوار 8 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

النصر اور پرتگال کے اسٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ رواں ماہ شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرتگالی لیجنڈ  نے بتایا کہ انہیں کئی کلبوں سے دعوتیں موصول ہوئیں، مگر انہوں نے طویل المدتی منصوبہ بندی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان پیشکشوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔

‘کچھ چیزیں سوچنے کے قابل ہوتی ہیں، کچھ نہیں۔ ہر جگہ موجود نہیں رہا جا سکتا، فیصلہ تقریباً ہوچکا ہے کہ میں کلب ورلڈ کپ میں نہیں جاؤں گا۔’

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اپنی قومی ٹیم کے ساتھ یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں اسپین کے خلاف میدان میں اترنے والے ہیں، جرمنی کے خلاف سیمی فائنل میں گول داغ کر انہوں نے اپنے بین الاقوامی گولز کی تعداد 137 تک پہنچا دی ہے۔

  جب ان سے پہلی بار کلب ورلڈ کپ سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھایہ اس وقت غیر متعلقہ بات ہے۔ قومی ٹیم کے علاوہ کسی اور چیز پر بات کرنا بے معنی ہے۔

رونالڈو کے اس فیصلے کو فٹبال شائقین کے لیے ایک بڑی مایوسی قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب فیفا اس ٹورنامنٹ کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے