مدینہ منورہ میں بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے آنے والے عازمینِ حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل

اتوار 8 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی حکام نے حج کی ادائیگی کے بعد مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ آنے والے عازمین کی میزبانی کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ اقدامات مدینہ کے زائرین کو ایک منظم، پُرامن اور روحانی طور پر خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہیں۔

مدینہ ریجن کے گورنر اور حج و زیارت کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان کی براہِ راست نگرانی میں متعلقہ ادارے حج کے بعد کے مرحلے کے لیے جامع عملی منصوبے پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ زائرین کے ابتدائی قافلے اتوار کی شام، 12 ذو الحجہ کو بسوں اور حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے مدینہ پہنچیں گے۔

ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے المیدان سطح پر بھی نگرانی جاری ہے، خصوصاً ہجرہ ایکسپریس وے، القصیم اور تبوک سے آنے والے راستوں پر سیکیورٹی اور احتیاطی تدابیر سخت کر دی گئی ہیں۔

مسجد نبوی امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد اور اس کے تمام سہولتی انتظامات کو صاف، محفوظ اور خوش آمدیدی ماحول کے ساتھ زائرین کے استقبال کے لیے ایک مربوط منصوبہ نافذ کر دیا ہے۔ مرد و خواتین کے داخلے کے لیے 141 دروازے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ مسجد کے اندر آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے 100 راستوں پر رہنمائی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

روضہ شریف میں داخلے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں زائرین کو باقاعدہ وقت لینے کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، یہ نظام باضابطہ ایپلی کیشنز کے ذریعے چلایا جا رہا ہے تاکہ ہجوم کی ترتیب برقرار رہے اور زائرین کو پر سکون زیارت کا موقع ملے۔

مسجد کے مختلف داخلی راستوں پر ڈیجیٹل اسکرینیں راہنمائی فراہم کر رہی ہیں اور زائرین کو روحانی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے زمزم کے پانی کی بوتلیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان تمام انتظامات کا مقصد زیادہ سے زیادہ زائرین کو روضہ نبویؐ میں نفل نماز ادا کرنے اور حضور نبی کریمؐ اور آپؐ کے دونوں جلیل القدر صحابہ کرامؓ کو سلام پیش کرنے کے روحانی تجربے سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟