خلیجی رہنماؤں کی سعودی قیادت کو حج 2025 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

پیر 9 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں نے سعودی عرب کی قیادت کو رواں سال حج کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سعودی پریس  کے مطابق بدھ سے اب تک تقریباً 14 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اور کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے۔

سعودی عرب نے اس سال کے حج انتظامات میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا بھرپور استعمال کیا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات پر حجاج کرام کو پانی، خوراک، رہائش، ٹرانسپورٹ اور صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

سعودی حکام نے بتایا کہ ایک ملین سے زائد حجاج کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کی گئیں، تاکہ وہ عبادات کو اطمینان اور آسانی سے انجام دے سکیں۔

اس سے قبل سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان ڈاکٹر غسان بن راشد النویعی نے حج 2025 کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام حجاج کو منظور شدہ ٹرانسپورٹ شیڈولز کی مکمل پابندی کرنا ہوگی اور بغیر اجازت کے پیدل روانگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی منیٰ سے مزدلفہ منتقلی کا عمل طے شدہ شیڈول کے مطابق شروع ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی شہدا اور اسیران کے اہلخانہ کو حج کی خصوصی دعوت

ڈاکٹر النویعی نے مزید کہا کہ وزارت نے حاجیوں کی فوری رہنمائی کے لیے نسک AI نامی سروس کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت 10 سے زائد اضافی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ حج کے دوران حجاج کرام کو فوری معلومات اور مدد میسر آ سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام حاجی 9 ذو الحجہ کو قیامت کے دن عرفات میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے خیموں میں قیام کو یقینی بنائیں، تاکہ شدید گرمی کے باعث صحت کے مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل