سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹروے پولیس نے عید والے دن کار سوار کو اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے چالان کیا تو گاڑی میں بیٹھے بچوں نے پولیس اہلکار سے عیدی مانگ لی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی میں بیٹھے بچوں میں 10,10 روپے عیدی تقسیم کی اور مزید 50 روپے دے کر کہا کہ یہ بعد میں آپس میں تقسیم کر لینا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا ایک رخ یہ بھی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ موٹروے پر جب اوورسپیڈنگ پر گاڑی والے کا چالان ہوا تو بچوں نے موٹروے پولیس اہلکار سےعیدی مانگ لی اور پولیس اہلکار خوشی اور محبت سے سب بچوں کو عیدی دے بھی رہا ہے۔
ایسا دیس ہے میرا۔
پاکستان کا ایک رخ یہ بھی ہے۔
موٹروے پر جب اوورسپیڈنگ پر گاڑی والے کا چالان ہوا تو اس گاڑی میں بیٹھے بچوں نے موٹروے پولیس اہلکار سے"عیدی"مانگ لی۔
اور
وہ پولیس اہلکار کتنی خوشی اور محبت سے سب بچوں کو عیدی دے بھی رہا ہے❤️ pic.twitter.com/31hewFHP8N— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) June 9, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ پولیس ایسی ہی ہونی چاہیے۔ قانون پر عملدرآمد اپنی جگہ ہے اور بچوں سے شفقت اپنی جگہ۔
پولیس ایسی ہی ہونی چاہیے
قانون پر عملدرآمد اپنی جگہ ہے اور بچوں سے شفقت اپنی جگہ
ہو حلقہ ياراں تو بريشم کي طرح نرم
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن— Jazzzz20 (@Jazzzz_2020) June 9, 2025
ایک ایکس صارف نے پولیس اہلکار کی جانب سے عیدی تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوال کیا کہ کیا کیمرہ مین نے اپنا سیٹ پہلے سے لگایا ہوا تھا؟
دیکھ کر جی خوش ہو گیا
کیا کیمرہ مین نے اپنا سیٹ پہلے سے لگایا ہوا تھا؟— پاکستان زندہ باد 🇵🇰 (@ZahidBashirCh1) June 9, 2025
سید فرمان اختر لکھتے ہیں کہ والد سے پیسے لے کے بچوں کو ہی دے دیے، انہوں نے طنزاً لکھا کہ پولیس والے کو پھر بھی کچھ زیادہ ہی بچیں ہوں گے۔
انکے والد سے پیسے لے کے انکو ہی دے دیے ، پولیس والے کو پھر بھی کچھ زیادہ ہی بچیں ہونگے 🫣😋
— Syed farman Akhtar (@Shahfarman777) June 9, 2025
ثاقب نامی صارف نے لکھا کہ مہران کب سے اوور اسپیڈ جانے لگی اگر ڈرامہ کرنا تھا کوئی اچھی گاڑی لے آتے یقین تو آتا۔
مہران کب سے اور سپیڈ جانے لگی اگر ڈرامہ کرنا تھا کوئی اچھی گاڈی لے اتے یقین تو اتا
— Saqib Kasana (@SaqibKasan69198) June 9, 2025