پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا معاملہ عدالت عظمیٰ پہنچ گیا

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا.

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری نے پاکستان بار کونسل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکریٹری مقتدر اختر شبیر نے پاکستان بار کونسل کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان بار کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکریٹری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں استدعا  کی ہے کہ عدالت پاکستان بار کا شوکاز نوٹس کالعدم قرار دے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چوں کہ وفاقی وزیر قانون پاکستان بار کونسل کے ممبر ہیں اس لیے کونسل کا جھکاؤ حکومت کی جانب ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل نے عابد زبیری اور دیگر کو شوکاز نوٹس سیاسی بنیادوں پر جاری کیا جو غیر قانونی، دائرہ اختیار سے متجاوز اور آئین کے آرٹیکل 9 کے خلاف ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان بار کونسل کو سپریم کورٹ بار کے معاملات میں دخل اندازی سے بھی روکا جائے۔

درخواست ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے دائر کی گئی جس میں پاکستان بار کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟