پی ٹی آئی نے محسن نقوی کی نگران وزیراعلیٰ تقرری کا فیصلہ مسترد کردیا

اتوار 22 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ محسن نقوی جیسے متنازع شخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے کبھی مایوس نہیں کیا، اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp