ملک بھر میں شدید گرم موسم برقرار، بارش کا امکان نہیں

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور اور پشاور میں آئندہ ہفتے کے دوران موسم میں شدید گرمی اور کچھ مقامات پر خطرناک حد تک حرارت کے رجحان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد میں آج درجہ حرارت خطرناک سطح پر، تقریباً 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو گھروں میں رہنے اور باہر بے حد مشقت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اسی طرح لاہورمیں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

لاہور میں بھی دوپہر کے وقت باہر نکلنا احتیاط طلب ہوگا، خاص طور پر پیر اور منگل کو ہوا کی آلودگی کی ممکنہ شدت کی وجہ سے خطرہ بڑھ جائے گا، اس صورتحال میں کراچی کا موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کی معیشت کو چاٹ رہی ہیں‘

ساحلی شہر کراچی میں ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت 32 سے بڑھ کر 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، یہ موسم ساحلی شہر کے لیے معمول کے مطابق ہے جس کے آئندہ بھی گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پشاور میں شدید گرمی کا رجحان برقرار ہے جہاں آج اور آئندہ ہفتے دون کے دوران گرمی معمول سے بڑھ کر محسوس ہوگی، جیسے آج ممکنہ طور درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے دوران بھی اسی طرز کا موسم متوقع ہے، جہاں دن کے وقت شدید گرمی اور صبح و شام قدرے دھندلی دھوپ کے ساتھ حد درجہ نمی برقرار رہے گی، ماحول میں واضح تبدیلیوں کے بجائے صرف شدت میں معمولی کمی کے امکانات ہیں۔

موسمی مشورہ

گرمی سے بچاؤ کے لیے ہلکے، ڈھیلے اور روشن رنگ کے کپڑے پہنیں، درختوں اور سرد ٹھہرانے کی جگہوں پر قیام رکھیں، پانی زیادہ پئیں اور جسمانی مشقت سے اجتناب کریں، بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں، کیونکہ گرمی سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی