ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: آسٹریلیا کے 212 کے جواب میں جنوبی افریقہ کے 43 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 43 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جانیے کل سے شروع ہونے والے شاہانہ مقابلے کی تفصیلات

انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بدھ کو ہونے والے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین نے اننگز کا آغاز کیا تاہم خواجہ کوئی رنز بنائے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ لبوشین 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے کیمرون گرین 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ٹرویس ہیڈ 11 رنز بنانے کے بعد پویلین کی راہ سدھار گئے۔

جنوبی افریقہ کے بولر کگیسو ربادا جنہوں نے 51 رنز کے عوض آسٹریلیا کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

تاہم بعد میں آسٹریلیا کے کھلاڑی تھوڑا سنبھل کر کھیلے اور اسکور کو تمام وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ بیو ویبسٹر نے 72 اور اسٹیون اسمتھ نے 66 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے دن کے اختتام تک 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 43 رنز بنائے۔

کپتان ٹمبا باؤما اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے بالترتیب 3 اور 8 رنز بنائے اور ابھی کریز پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن کا فائنل اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت کو شکست دے کر آسٹریلین ٹیم چیمپیئن بنی تھی اور اس بار بھی اگر وہ جیتی تو مسلسل 2 ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرسکتی ہے۔

کینگروز اسکواڈ

پیٹ کمنز (کپتان)، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ

پروٹیز اسکواڈ

ٹمبا باؤما (کپتان)، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان ملڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچا ہے جبکہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کرنے میدان میں اترا ہے۔ آسٹریلیا نے 2 برس قبل بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔

جنوبی افریقی ٹیم حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری کے بعد مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں، جن کے ہمراہ ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن اور کیگیسو ربادا جیسے باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے پیٹ کمینز کی قیادت میں اپنے مکمل تجربہ کار اسکواڈ کے ساتھ شرکت کی ہے، جس میں جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور عثمان خواجہ جیسے اسٹارز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

لارڈز کی پچ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کے لیے سازگار قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ابتدائی 2 روز فاسٹ بولرز کو مدد ملنے کی توقع ہے۔ موسم سرد رہنے اور بارش کے امکانات کے باعث میچ کا نتیجہ وقت سے قبل سامنے آنے کا امکان بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ اس چیمپیئن شپ کے دوران جنوبی افریقہ نے صرف 12 میچز میں 8 فتوحات کے ساتھ سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ آسٹریلیا نے 19 میچز میں 13 کامیابیاں حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی کارکردگی ہمیشہ سے قابل فخر رہی ہے اور ٹمبا کی قیادت میں ٹیم اس بار تاریخ بدلنے کے ارادے سے میدان میں اتری ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی تاریخ

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (WTC) کا آغاز تاریخی قدم تھا جس کا مقصد ٹیسٹ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ کو نیا جذبہ اور عالمی حیثیت دینا تھا۔ اس چیمپئن شپ کی تجویز سب سے پہلے 2009 میں آئی، لیکن عملی شکل اسے کئی برس بعد ملی۔

مزید پڑھیں:ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

ٹیسٹ کرکٹ، جو کرکٹ کا سب سے پرانا اور معتبر فارمیٹ ہے، وقت کے ساتھ محدود اوورز کی کرکٹ (ون ڈے اور خاص طور پر ٹی20) کے باعث مقبولیت میں کمی کا شکار ہونے لگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے محسوس کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے اور شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے اسے ایک باقاعدہ عالمی مقابلے کی شکل دی جائے۔

 پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (2019–2021):

مدت: اگست 2019 سے جون 2021

فائنل: نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، جون 2021، ساؤتھ ہیمپٹن، انگلینڈ

فاتح: نیوزی لینڈ (8 وکٹوں سے فتح)

نیوزی لینڈ نے اس فائنل میں انڈیا کو شکست دے کر پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتی، اور یوں وہ تاریخ کا پہلا WTC چیمپیئن بنا۔

دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (2021–2023):

مدت: اگست 2021 سے مارچ 2023

فائنل: آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا، لارڈز، جون 2023

فاتح: آسٹریلیا (واضح برتری سے جیت)

آسٹریلیا نے یہ فائنل جیت کر WTC کی تاریخ میں دوسری ٹیم کے طور پر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈیا مسلسل دوسری بار فائنل میں شکست سے دوچار ہوا۔

تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (2023–2025):

یہ چیمپیئن شپ جاری ہے اور اس کا فائنل لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان لندن میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ پہلی بار فائنل کھیل رہا ہے جبکہ آسٹریلیا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

چیمپئن شپ کا فارمیٹ:

WTC میں 9 مکمل رکن ممالک شرکت کرتے ہیں (افغانستان، آئرلینڈ، اور زمبابوے شامل نہیں)۔ ہر ٹیم 2 سال میں 6 سیریز کھیلتی ہے (3 ہوم، 3 اوے)۔ ہر سیریز کے میچز پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں (جیت، ہار، ڈرا، ٹائی کے مطابق)۔ 2 سال بعد سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی 2 ٹیمیں فائنل کھیلتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا ساتھ دیا تو خطے میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی امریکا، برطانیہ اور فرانس کو تنبیہ

ابھی نندن کی واپسی قومی سرینڈر تھا، آج بھی اس فیصلے پر شرمندگی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: آئی سی سی نے بھارت کی میزبانی کی درخواست مسترد کردی

اسرائیل نے ایران کو مرکزی جنگی محاذ قرار دے دیا، غزہ ثانوی ترجیح بن گیا

کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈ، میرینز کی تعیناتی، ٹرمپ پر ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام

ویڈیو

اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوا؟ اسرائیل ایران جنگ میں امریکا کا کردار؟ پاکستان بھی خطرے میں؟

مظفرآباد کا رتا قلعہ، ساڑھے 400 سال پرانا تاریخی ورثہ

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ، کیا پشاور میں اب بین الاقوامی میچز ہوں گے؟

کالم / تجزیہ

ڈاکٹر کون سا؟(دوسرا حصہ)

ایران اسرائیل جنگ بتائے گی پاکستان کیوں زندہ باد

’آپ مہدی حسن جیسی آواز کہاں سے لائیں گے‘