شدید گرمی کی پیش گوئی، سول ڈیفنس کا شہریوں کے لیے انتباہ

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے:

گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر:

گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔
گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں تاکہ ہوا کا گزر ممکن ہو۔
ایندھن کے ٹینک کو مکمل طور پر نہ بھرا جائے۔
ایندھن شام کے وقت بھروائیں اور صبح کے وقت طویل سفر سے گریز کریں۔
گاڑیوں کے ٹائروں میں حد سے زیادہ ہوا نہ بھری جائے کیونکہ زیادہ دباؤ سے وہ پھٹ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کا انتباہ

زہریلے جانوروں سے متعلق ہدایات:

بچھو اور سانپ گرمی کے باعث اپنے بلوں سے باہر نکل سکتے ہیں، اس لیے خاص طور پر کھیتوں، باغات اور گھروں کے آس پاس احتیاط برتی جائے۔

صحت سے متعلق احتیاط:

زیادہ سے زیادہ پانی اور مائعات کا استعمال کیا جائے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔
گیس کے سلنڈرز کو دھوپ میں رکھنے سے گریز کیا جائے۔
بجلی کے میٹروں پر اضافی بوجھ ڈالنے سے بچا جائے، اور ایئر کنڈیشنرز صرف ان جگہوں پر استعمال کیے جائیں جہاں افراد موجود ہوں۔
صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک براہِ راست دھوپ میں نکلنے سے حتیٰ الامکان گریز کیا جائے۔

سول ڈیفنس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ہدایات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے خاندان، دوستوں اور محلے داروں کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت