مودی کی کینیڈا آمد پر سکھوں نے تاریخی احتجاج کا منصوبہ تیار کرلیا

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کینیڈا میں  منعقدہ جی 7 سمٹ میں آمد پر سکھوں نے تاریخی احتجاج کا منصوبہ تیار کرلیا۔

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو  میں کہنا ہے کہ مودی کی کینیڈا ایئرپورٹ آمد سے ہر جگہ سکھ مظاہرین ان کا پیچھا کریں گے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی 15 جون سے کینیڈا میں شروع ہونے والے جی سیون سمٹ میں شریک ہوں گے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مودی کو کینیڈا میں ہرجیت سنگھ نجار کے قتل کا جواب دینا ہوگا۔ مودی کی جی سیون سمٹ آمد پر تاریخی مظاہرے کیے جائیں گے۔ دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد مودی دنیا کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مودی کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔

 سکھ رہنما نے کہا کہ جس دن مودی وزیراعظم نہ رہا، اس دن امریکا، برطانیہ، کینیڈا سمیت یورپ بھی اس پر پابندی لگائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں رہنے والی سکھ کمیونٹی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پریڈ دیکھنے کی دعوت مودی کے منہ پر طمانچہ ہے۔ فیلڈ مارشل  عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فوج نے بھارت کو عبرت ناک سبق سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا علمبردار گروپ ’سکھ فار جسٹس‘ 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں ریفرنڈم کا انعقاد کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ