امریکا کا یوم تاسیس، فیلڈمارشل عاصم منیر کو شرکت کی دعوت پر بھارتی حلقوں میں تشویش

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو 7 جون تا 14 جون کے دوران نیویارک میں امریکی فوج کے 250ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے، جس سے پاکستان اور اس کے حمایتی خوش، جبکہ حریف پریشان ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک ایرکوریلا نے کانگریس کی سماعت میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے ’شاندار اور مثبت کردار‘ قرار دیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے زیر تجویز، اس دعوت کو بھارت نواز یا پاکستان مخالف حلقوں نے کشیدگی یا سازش پر مبنی اقدام قرار دیا، جبکہ زلمے خلیل زاد نے اس دورے کو تاریخی تناظر میں ری پبلکن دور کی خارجہ پالیسی سے تشبیہ دی۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر

پاک امریکا تعلقات میں اس دعوت کو پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف کردار کا غیر مستقیم اعتراف تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ بھارت نواز میڈیا اور لابی نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

پاکستان سے یہ توقع ہو رہی ہے کہ وہ امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں توازن برقرار رکھتے ہوئے اپنے قومی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ لمحہ پاکستان کی قیادت کے لیے چیلنج اور موقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟