وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو ابوظہبی پہنچ گئے۔

ابوظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال صدرِ یو اے ای کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النہیان نے کیا، جو انہیں خود گاڑی میں لے کر صدارتی محل روانہ ہوئے۔

استقبالی وفد میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی احمد الشمسی، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، اور پاکستانی سفارتخانے کے دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای کے 5 سالہ ویزے کے لیے درکار دستاویزات اور بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

وزیرِاعظم کے وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن رضا نقوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی شامل ہیں۔

اس دورے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور اسٹریٹیجک تعاون کو مضبوط بنانے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ