ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے 8 وکٹوں پر 144 رنز

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023-25 کے فائنل کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا نے اپنی پوزیشن قدرے بہتر کرلی۔ دفاعی چیمپیئن کو دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 144 اسکور کرنے کے بعد 218 رنز کی لیڈ حاصل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: آسٹریلیا کے 212 کے جواب میں جنوبی افریقہ کے 43 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کے بلے باز جم کر نہیں کھیل سکے تھے۔ پہلی مرتبہ چیمپیئن شپ جیتنے کا خواب لیے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 138 رنز کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو ان کے بیٹرز پہلے روز کے مقابلے میں کافی پر اعتماد نظر آئے۔

کپتان ٹمبا باؤما اور ڈیوڈ بیڈنگھم کے درمیان 64 رنز کی مستحکم پارٹنر شپ کے بعد جنوبی افریقہ کو کچھ امید ضرور ملی تاہم 94 کے مجموعی اسکور پر جب کپتان ٹمبا باؤما 36 رنز بنا پیٹ کمنز کا شکار ہوئے تو اس کے بعد جنوبی افریقی بیٹرز کینگروز کے سامنے زیادہ دیر تک مزاحمت کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک 2 اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیے: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جانیے کل سے شروع ہونے والے شاہانہ مقابلے کی تفصیلات

بعد ازاں آسٹریلیا نے دوسرے کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ ایلکس کیری 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کے بولر ربادا نے 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس طرح آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک کل 218 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اس کی 2 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تیسرے روز جمعے کو آسٹریلیا کا دیا ہوا ٹارگٹ جنوبی افریقہ کے لیے سہل ثابت ہوتا ہے یا پہلی اننگز کی طرح ان کے بلے باز دفاعی چیمپیئن کے بولرز کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں۔

اس سے قبل میچ کے پہلے دن بدھ کو ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے بولرز نے صرف 212 کے مجموعے پر کینگروز کو ڈھیر کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

بیوویبسٹر اور سابق کپتان اسٹیون اسمتھ بالترتیب 72 اور 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کاگیسوراباڈا نے 51 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ مارکوجانسن نے 3، کیشومہارج اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے