چین کا اپنے شہریوں کو اسرائیل میں ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا انتباہ

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے اسرائیل اور ایران میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل میں مقیم چینی شہری ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے لیے تیار رہیں۔

چینی سفارتخانے نے جمعہ کو اسرائیل میں مقیم اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی تدابیر کو مضبوط کریں، غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں اور خاص طور پر فوجی تنصیبات اور حساس اداروں کے قریب جانے سے احتراز کریں، کیونکہ زمینی صورتحال پیچیدہ اور سنگین ہے۔

ایران میں موجود چینی سفارتخانے نے بھی ایک علیحدہ اعلامیے میں ایران میں مقیم شہریوں اور چینی کمپنیوں کو تازہ ترین حالات پر قریبی نظر رکھنے اور سیکیورٹی اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کا جوابی حملہ انتہائی منظم اور فیصلہ کن ہو گا‘

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ملک میں سویلین اور عوامی تحفظ کی سطح کو ضروری سرگرمیوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی فضائی حدود ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند 

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہدایات کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں، اجتماعات اور دفاتر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، صرف بنیادی اور ضروری خدمات کو اجازت دی گئی ہے۔

اسرائیل کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ ملک کا فضائی حدود ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہے، اور یہ پابندی تاحکم ثانی جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟