ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

جمعے کے روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 9.07 فیصد اضافے کے ساتھ 75.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جب کہ ایک وقت میں اس کی قیمت 78.50 ڈالر تک بھی پہنچ گئی جو 27 جنوری کے بعد بلند ترین سطح تھی۔

اسی طرح، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل بھی 9.45 فیصد اضافے کے ساتھ 74.47 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ یہ دونوں قیمتیں روس-یوکرین جنگ کے بعد کسی بھی دن کے سب سے بڑے اضافے کے طور پر ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملہ، کن مقامات کو ہدف بنایا گیا؟

اسرائیلی حکام کے مطابق، یہ کارروائیاں ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور فوجی کمانڈرز کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں، تاکہ تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے باز رکھا جا سکے۔ دوسری جانب، ایران کی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل کو اس حملے کی ’سخت سزا‘ دی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق، اگر ایران نے جوابی کارروائی کے طور پر علاقائی تیل کی تنصیبات یا آبنائے ہرمز کی بندش کی طرف قدم بڑھایا، تو عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس اہم آبی گذرگاہ سے دنیا کا تقریباً 20 ملین بیرل یومیہ خام تیل منتقل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ

برطانوی خبر رساں ادارے فلپ نووا کی سینیئر مارکیٹ تجزیہ کار پرینکا سچدیوا نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کیے جانے اور ممکنہ جوابی کارروائی کے امکانات نے نہ صرف تیل کی ترسیل بلکہ دیگر ہمسایہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس تناظر میں واضح کیا کہ واشنگٹن ان حملوں میں ملوث نہیں، اور ایران کو امریکی مفادات کو نشانہ نہ بنانے کی تنبیہ کی۔

سرمایہ کاری کے دیگر شعبوں میں بھی اس کشیدگی کا اثر نمایاں رہا، جہاں ایشیائی منڈیوں میں اسٹاکس کی قدر میں کمی واقع ہوئی، اور سرمایہ کاروں نے سونے اور سوئس فرانک جیسے محفوظ اثاثوں کا رخ اختیار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل