اسرائیلی جارحیت پر ایران کا انتباہ: ‘صیہونی حکومت کو بھاری قیمت چکانا ہوگی’

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی کارروائی ’تباہ کن‘ ہوگی، جس سے صیہونی حکومت کو اپنی جارحیت پر پچھتانا پڑے گا۔

یہ اعلان سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اس سخت بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تل ابیب کو خبردار کیا تھا کہ ایران کی سرزمین پر حملے کا جواب سخت اور ناقابل فراموش ہوگا۔

جنرل اسٹاف کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رہبر انقلاب کے حکم کی روشنی میں ایران کی مسلح افواج ایسی کارروائی کریں گی جو اسرائیلی حکومت کے لیے سبق بن جائے گی۔

جمعے کی شب اسرائیلی فوج نے ایرانی دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں حملے کیے، ان حملوں میں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری، خواتین اور بچے بھی جاں بحق ہوئے، ایرانی سرکاری ٹی وی کے رپورٹرز اور عینی شاہدین نے جائے وقوعہ پر لاشیں دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور، مسلم امہ سے بیداری کا مطالبہ

ان حملوں میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کو بھی نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والوں میں ایرانی مسلح افواج کے چیئرمین چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی بھی شامل ہیں، جن کی شہادت کی سرکاری سطح پر تصدیق کر دی گئی ہے۔

ایران کی طرف سے شدید ردعمل کی توقع کی جا رہی ہے، اور خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ایرانی عسکری قیادت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا دفاع اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں